کراچی کے 33 شہری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، نیشنل الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 33 شہری جان کی بازی ہار گئے، نیپرا نے کے الیکٹرک پر جرمانے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ نیپرا کے حکم کے تحت کے ای حکام کو 1 کروڑ روپے جرمانے کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
نیشنل الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی نے کے ای حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جواب کے طور پر جاری خط میں کے الیکٹرک کمپنی نیپرا کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کا جواب مسترد کرتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی کیلئے 15روز کا وقت دے دیا۔
نیپرا نے حکم نامے میں کے ای حکام کو ہدایت کی کہ جرمانے کی رقم 15روز کے اندر نامزد کردہ بینک میں جمع کرائی جائے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی غفلت سے متاثرہ خاندانوں کو 35، 35لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی اور ورثاء کو ملازمت دینے کا بھی حکم دے دیا۔
اس حوالے سے نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس گزشتہ برس اگست میں جاری کیا گیا۔ کے الیکٹرک نے شوکاز نوٹس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں سال 23-2022 میں 33شہریوں کی اموات پر حکم نامہ جاری کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








