مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی! مگر سب کو فائدہ نہیں ملے گا؛ جانیں حیران کن تفصیلات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 25 اپریل 2026 سے ہوگا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی زیادہ سے زیادہ ایکس ڈپو قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو کہ سابقہ نرخ کے مقابلے میں 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر کم ہے۔

نوٹیفکیشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس-III) اظہر فرید خان کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں مقامی طور پر ریفائن کیے گئے اور درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی تفصیل دی گئی ہے۔ نظرثانی شدہ نرخ میں تمام ٹیکسز، لیویز اور مارجن شامل ہیں جبکہ جنرل سیلز ٹیکس کے اضافے سے قبل قیمت 357 روپے 04 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 23 مختلف مقامات اور ڈپوؤں پر ہوگا اور یہ صرف بنیادی فریٹ چارجز تک محدود ہے جبکہ بلوچستان، آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں کے لیے ثانوی فریٹ کے حوالے سے خصوصی رعایتی انتظامات بدستور برقرار رکھے گئے ہیں۔

بظاہر یہ کمی حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عالمی توانائی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Posts