فائٹر خبیب کو بی بی سی نے ‘ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر’ قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فائٹر خبیب کو بی بی سی نے 'ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر' قرار دے دیا
فائٹر خبیب کو بی بی سی نے 'ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر' قرار دے دیا

لندن: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے روسی یو ایف سی فائٹر خبیب نور ماگومیدوف کو ‘ورلڈ اسپورٹس اسٹار آف دی ایئر’ قرار دے دیا گیا ہے۔

بی بی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 32 سالہ کھلاڑی نے 29 کامیابیوں کے ساتھ اپنے لیے پروفیشنل ریکارڈ قائم کردیا ہے اور عبوری چیمپئن امریکا کے جسٹن گیچے کو رواں سال 24 اکتوبر کو ایک یادگار میچ میں بھی شکست دے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ خبیب کے لئے بہت جذباتی تھا، کیونکہ اس سے چند ماہ قبل انہوں نے والد اور کوچ کے کورونا کے باعث انتقال کرجانے کا صدمہ سہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسے اپنا آخری مقابلہ قرار دے کر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مکس مارشل آرٹس کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے خبیب نے اپنے کیریئر میں 29 مقابلے کیے اور تمام میں بہترین کامیابی حاصل کی۔

Related Posts