ماسک نہ پہننے والوں پر ”گیم آف تھرونز“ کی اداکارہ صوفی ٹرنر کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

ماسک نہ پہننے والوں پر ”گیم آف تھرونز“ کی اداکارہ صوفی ٹرنر کی تنقید
ماسک نہ پہننے والوں پر ”گیم آف تھرونز“ کی اداکارہ صوفی ٹرنر کی تنقید

لاس اینجلس:مشہور ڈرامہ سیریز ”گیم آف تھرونز“کی اداکارہ صوفی ٹرنر فیس ماسک نہ پہننے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں میں صوفی ٹرنر نے فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب وہ زچگی کے دوران ماسک پہن سکتی ہیں تو آپ لوگ بھی گھر سے باہر جاتے ہوئے یا شاپنگ کے لیے جاتے وقت کیوں نہیں پہن سکتے۔

خیال رہے کہ 24 سالہ برطانوی اداکارہ کے ہاں رواں سال 31 جولائی کو ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی۔صوفی ٹرنر اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں جہاں کورونا سے بچنے کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sophie (Turner) Jonas (@sophstunrer)

دوسری جانب سے کورونا وائر س کی دوسری لہر کے سبب امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے، جس کے سبب حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جارہی ہیں۔

Related Posts