خاقان شاہنواز نے سبینہ سیّد سے منگنی کرلی، خوبصورت تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

خاقان شاہنواز
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکار خاقان شاہنواز نے اداکارہ سبینہ سیّد سے منگنی کرلی ہے، منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں جس پر دونوں فنکاروں کے مداح مبارکباد دے رہے ہیں۔

اداکارہ سبینہ سیؔد اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک کولیبریشن پوسٹ کے ذریعے منگنی کا اعلان کیا۔ پوسٹ کے ساتھ شیر کی گئی تصاویر میں دونوں فنکار روایتی پنجابی لباس میں کھیت میں بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ “ہمارا تو ہوگیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو” اس کے ساتھ ہی انگوٹھی والے ایموجی کا استعمال کیا گیا ، جس سے مداحوں کو دونوں فنکاروں کی منگنی کا علم ہوا اور پوسٹ پر پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

اداکار خاقان شاہنواز نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل

یہاں یہ قابلِ ذکر ہے کہ اداکارہ سبینہ سید 2017 میں کیرئیر کا آغاز کرنے والی فنکارہ ہیں جبکہ خاقان شاہنواز 2023 میں پہلی بار ڈرامہ انڈسٹری میں شامل ہوئے۔ اس سے قبل خاقان نے بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر کامیڈی کلپس اور سماجی معاملات پر اپنی رائے دینے سے شہرت حاصل کی۔

انسٹاگرام پر سبینہ سید کے فالوورز کی تعداد 2لاکھ کے قریب جبکہ خاقان شاہنواز کے 4لاکھ 21 ہزار ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ اگر سبینہ سید نے ڈراموں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تو خاقان شاہنواز سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

Related Posts