ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے مسافروں کے لیے اہم ترین سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے گاڑیوں حد نگاہ کم ہوجانے کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
اہم ہدایات اور احتیاطی اقدامات
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سفر کی منصوبہ بندی صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
مسافر بس ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں،وائیپرز کی درستگی چیک کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں جبکہ ہائی بیم لائٹس کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
حکام نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے قبل تازہ ترین معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130، ایف ایم 95 ریڈیو اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈل سے رجوع کریں۔
ٹریفک حکام نے زور دیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور این ایچ ایم پی کی ٹیمیں 24 گھنٹے چوکنا رہتی ہیں اور ہر ممکن احتیاطی اقدامات کر رہی ہیں۔
دوسری جانب شدید دھند کی صورت میں کچھ موٹروے سیکشنز عارضی طور پر بند کیے جا سکتے ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








