کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 پر پیپلز پارٹی کو دھچکا پہنچا ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے حق میں درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 241 میں کراچی انتخابات کے مقدمے میں پی پی پی کے خلاف تحریکِ انصاف کے امیدوار خرم شیر زمان کی پٹیشن پر ہائیکورٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس عدنان چوہدری نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔
ٹریبیونل کے جج جسٹس عدنان چوہدری نے خرم شیر زمان کی درخواست کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خرم شیر زمان کے حق میں درخواست منظور کرلی۔ پی پی پی امیدوار مرزا اختیار بیگ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این اے 241کے نتائج کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبیونل میں سماعت ہوئی۔ الیکشن ٹریبیونل نے پی پی پی امیدوار کی الیکشن پٹیشن مسترد کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹریبیونل نے کامیاب پی پی پی امیدوار مرزا اختیار بیگ کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔ ٹریبیونل نے مرزا اختیار بیگ کے خلاف خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن قابلِ سماعت قرار دے دی۔
اس حوالے سے کامیاب پی پی پی امیدوار مرزا اختیار بیگ کا کہنا ہے کہ میرا کیس کرپٹ اور غیر قانونی پریکٹس میں نہیں آتا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ خرم شیر زمان نے پی پی پی امیدوار کی کامیابی چیلنج کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








