ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کا پہلا راؤنڈ، پاکستان کو بارباڈوس سے شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹینس کے بین الاقوامی مقابلے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 2 کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کو بارباڈوس سے شکست ہوئی ہے، یہ میچ ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز کھیلا گیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں شکست کھائی۔ ڈیوس کپ ایک بین الاقوامی ٹینس ٹورنامنٹ ہے جہاں مختلف ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی ہیں۔ ٹیم کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں مختلف کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔

بارباڈوس کی ٹیم نے ڈیوس کپ ٹائی کے عالمی مقابلے میں پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی۔ ڈبلز میں اعصام اور عقیل کی جوڑی کو ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس نے ہرادیا۔ بارباڈوس کی جیت کا اسکور 7-6، 6-7 اور 6-2 رہا۔

دوسری جانب پہلے ریورس سنگل میچ میں پاکستان کے یوسف خلیل ڈاریان کنگ کے مقابلے میں 6-3 اور 6-0 سے ہار گئے۔ پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد قومی ٹیم اب گروپ 2 میں اپنی بقاء کیلئے پلے آف کھیلنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی 13 سالہ حور فواد نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سوئیڈن  کے شہر ہیلنگ بورگ میں منعقدہ ورلڈ یوتھ ٹیبل ٹینس کنٹینڈرز میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا تھا۔

قومی ویمن نمبر2 کھلاڑی  حور فواد نے گزشتہ برس تیونس سے تعلق رکھنے والے ساتھی وسیم ایساد کے ساتھ انڈر15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Related Posts