اسلام آباد:شہر اقتدارکے تھانہ کھنہ کی حدود میں گھریلو ملازمہ کو گھر کے مالک نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی غرض سے اغواء کرلیا۔
متاثرہ گھریلو ملازمہ کی ماں مسمات ثمینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالک نے اسے جنسی زیادتی کی غرض سے اغواء کیا ہے،مگر پولیس تا حال مغوی لڑکی طاہرہ بی بی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔
اسلام آباد تھانہ کھنہ کی حدود سکنہ میرا اکو اسلام آباد کی رہائشی خاتون مسماۃ ثمینہ بی بی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی طاہرہ بی بی جس کی عمر 17 سال ہے جو عدنان فیصل نامی شخص کے گھر مرگلہ ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ تھی اور گھر کا کام کاج کرتی تھیں اور ادھر ہی رہائش پذیر تھی۔
چند روز قبل عدنان فیصل کی بیوی نے مجھے فون کیا اور کہا کہ آپ کی بیٹی طاہرہ بی بی گھر سے غائب ہے ہم بھی اسے تلاش کر رہے ہیں، آپ لوگ بھی اپنے عزیزواقارب اور برادری میں پتہ کریں، میں نے ہر جگہ اپنی بیٹی کو تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








