شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی روسی صدر ولادی میر پوتن سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد ان کے عملے نے اس جگہ کی مکمل صفائی کی جہاں یہ ملاقات ہوئی تاکہ کسی بھی قسم کے ذاتی یا طبی اشارے کو چھپایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک حفاظتی حکمت عملی ہے تاکہ غیر ملکی جاسوسوں سے بچا جا سکے۔
North Korean Leader Kim Jong-Un’s chair was thoroughly cleaned and subjected to a radiation test before the meeting with Putin pic.twitter.com/k3WugTsgmT
— EHA News (@eha_news) September 13, 2023
جمعرات کو جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کِم کے دو عملے کے ارکان اس کمرے کی صفائی کرتے ہوئے کرسیاں، بازو رکھنے کی جگہیں اور کافی ٹیبل دھو رہے ہیں جہاں کِم اور پوتن نے دو گھنٹے سے زائد وقت ملاقات میں گزارا۔ کِم کا پانی کا گلاس بھی وہاں سے ہٹا دیا گیا۔
کریملن کے رپورٹر الیگزینڈر یوناشیو نے ٹیلیگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ملاقات کے اختتام پر کِم کے ساتھ آئے عملے نے ان کے نشانات مٹانے کے لیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔
ملاقات کے بعد کِم اور پوتن نے چائے کی محفل میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو گرمجوشی سے الوداع کہا۔
جاپانی اخبار نِکی کے مطابق، کِم جونگ اُن نے اپنی صحت کے بارے میں کسی قسم کے اشارے کو چھپانے کے لیے اپنی خاص سبز رنگ کی ٹرین میں اپنا خود کا بیت الخلاء بھی لے کر آئے جیسا کہ پہلے بھی کئی بار دیکھا گیا ہے۔ یہ معلومات جنوبی کوریا اور جاپانی انٹیلی جنس اداروں نے فراہم کی ہیں۔
ماہر شمالی کوریا تعلقات مائیکل میڈن کے مطابق یہ حفاظتی اقدامات کِم جونگ اُن کے والد اور سابق رہنما کِم جونگ ایل کے دور سے رائج ہیں تاکہ رہنما کی صحت یا ذاتی معلومات بیرونی دنیا سے محفوظ رکھی جا سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








