کے ایم سی کا بڑا ایکشن، غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کیخلاف کمر کس لی، آگے کیا ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کا ایک قبرستان، فائل فوٹو

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر کے قبرستانوں کی ازسرِ نو رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کے ایم سی نے تمام غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر رجسٹریشن مکمل کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کے زیرِ انتظام 38 رجسٹرڈ قبرستان موجود ہیں، جب کہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے بھی زائد ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ قبضہ مافیا کے زیرِ اثر آنے والے قبرستانوں کے خلاف رواں ماہ کے دوران سخت کارروائیاں ہوں گی۔ سرکاری فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے والے منتظمین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہر میں قبرستانوں کے نظام کو شفاف بنانا، غیر قانونی قبضے ختم کرنا اور شہریوں کو منصفانہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

Related Posts