سندھ کے نوجوانوں کیلئے نادرا کا زبردست تحفہ، سینکڑوں نئی نوکریوں کا اعلان، جانئے تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے پانچ اور اندرون سندھ کے نو اضلاع میں دو سو جونیئر ایگزیکیٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھرتیوں کیلئے امیدواروں کی کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ اور عمر کی حد پچیس سال مقرر کی گئی ہے۔ واک اِن انٹرویوز تین نومبر سے شروع ہوں گے۔

نادرا سندھ کے 11 اضلاع میں اپنے دفاتر کے قیام کیلئے پلاٹس بھی خریدے گی، جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔

یہ اقدام صوبے میں نادرا کی خدمات کو مزید مؤثر اور عوام کے قریب لانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

Related Posts