کراچی: کے ایم سی کا کارنامہ، سانحہ گل پلازہ متأثرین کیلئے 300 دکانیں تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

گل پلازہ
(فوٹو: آن لائن)

کے ایم سی نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے شہرِ قائد میں سانحہ گل پلازہ کے متأثرہ تاجرون کیلئے 300 دکانیں تیار کرلیں، پولو گراؤنڈ میں ٹینٹ لگا کر عارضی دکانیں بنادی گئیں جنہیں بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی نے دکانداروں کو عارضی دکانوں کے ساتھ ساتھ بجلی فراہمی کا بھی بندوبست کردیا۔ عارضی دکانوں میں خریداروں اور دکانداروں کو پانی اور بیت الخلا کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے عارضی طور پر بنائی گئی دکانوں کی سکیورتی کیلئے 50 سٹی وارڈنز بھی تعینات ہوں گے۔ میئر کراچی اور وزیر بلدیات سندھ نے گل پلازہ متاثرین کیلئے بنائے گئے عارضی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت حکوتم دو تین مختلف مقامات پر متاثرین کو مفت جگہیں فراہم کررہی ہے۔ عارضی اسٹالز اور گراؤنڈ میں انتظامات سے کاروبار دوبارہ شروع کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شاپنگ کیلئے گل پلازہ متاثرین کو 350دکانوں کے عارضی اسٹالز تیار کرکے فراہم کیے گئے ہیں۔ تعمیراتی پراسیس مکمل ہونے تک یہ عارضی دکانیں متاثرین کو کاروبار کی سہولت دیتی ہیں۔

آج سانحہ گل پلازہ پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن سے متعدد شہریوں نے خطوط، اور ای میلز بھیج کر رابطہ کیا۔ کمیشن معلومات کا جائزہ لے کر شہریوں کو طلب کرے گا۔ شہریوں سے معلومات کے حصول کا آج آخری روز تھا۔شہریوں سے معلومات کے حصول کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھا جائے گا۔

Related Posts