کے ایم سی نے ایک ارب 20کروڑ کے غیر قانونی ٹینڈرز روک دیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

local bodies revolt against the Sindh government

کراچی :کے ایم سی کے ٹھیکیداروں کی میئر کراچی سے ملاقات رنگ لے آئی ،غیر قانونی انداز سے طلب کیے گئے ایک ارب بیس کروڑ کے 57 کاموں کے ٹینڈرز فوری طور سے روک دیئے گئے۔

کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی میئر کراچی سے ہونے والی ملاقات کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کارروائی شروع کردی،میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے فوری اقدامات پر ٹھیکیداروں نے اظہار تشکر کیا ہے۔

میئر کراچی سے ملاقات کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز نے محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈرز کو فوری طور سے ہولڈ کرنے کے احکامات جاری کرکے ایک ارب بیس کروڑ کے 57 کاموں کے ٹینڈرز فوری طور سے روک دیئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن چیئرمین نعیم کاظمی اور وائس چیئرمین کا ادائیگیوں کے لیے جون کے دوسرے ہفتے میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے اور صورتحال قانونی اداروں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

چیئر مین کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نعیم کاظمی کا کہنا ہے کہ ادارے کو اگر قانونی دائرے میں چلایا جائے تو کسی کو کوئی شکایت نہ ہو اور تنازعات جنم نہ لیں۔

مزید پڑھیں:حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے میئر کراچی سے کہا ہے کہ وہ تمام امور کی نگرانی رکھیں اور غیر قانونی اقدامات کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تمام امور شفاف انداز میں جاری رہیں۔

Related Posts