دُنیا بھر میں کورونا وائرس کے اعدادوشمار جاری کرنے والی ویب سائٹ ورلڈومیٹرز کے مطابق پاکستان ایک روز کے دوران نئے کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دُنیا کا سب سےبڑا ملک بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈومیٹرز نے کورونا وائرس کے نئے کیسز کے اعتبار سے ایک فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ کیے گئے کورونا وائرس کیسز کی تعداد دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ظاہر کی گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز میکسیکو میں رپورٹ کیے گئے جہاں 3 ہزار 912 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
بولیویا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 647 جبکہ برازیل اور قازقستان میں بالترتیب 582 اور 271 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جو دنیا بھر میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجو دہیں۔
برازیل اور میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ برازیل میں 1 ہزار 349 جبکہ میکسیکو میں 1 ہزار 92 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں وائرس کے باعث 82 ہزار 339 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 85 ہزار 264افراد متاثر ہوئے اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 770ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رجسٹر کیے گئے کیسز کی تعداد ہر گزشتہ روز سے زیادہ رہی۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 688نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں 1 روز کے دوران سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









