جانئے میٹھی عید کی مقبول ترین میٹھی سوغات شِیر خرما کے متعلق دلچسپ حقائق

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو کوک ود کوشی

ہر خاندان اپنے پسندیدہ طریقے سے عید مناتا ہے۔ کچھ لوگ گھروں میں ہی عید کی تقریبات کی میزبانی کرتے ہیں، جبکہ کچھ گھروں کے بجائے باہر جانا پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بہت سے خوش ذوق لوگ مسلسل تین دن عید کی خوشیاں مناتے ہیں، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد صرف پہلے دن ہی عید مناتی ہے، تاہم ذوق و پسند کے اس اختلاف کے باوجود ایک بات پر سب متفق ہیں کہ یہ میٹھی عید ہے اور اس میں میٹھی سوغات ہی ہونی چاہئے۔

میٹھی عید کا میٹھا تہوار آئے یا کسی بھی طرح میٹھی عید کا میٹھا سا ذکر آئے تو اس عید سے جڑی ایک مقبول میٹھی سوغات شِیر خرما کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے؟

بہت سے خاندانوں میں میٹھی عید پر شیرخرما بنانے اور کھانے کی روایت اس قدر پختہ ہے کہ شیر خرما کے بغیر عید الفطر ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ میٹھی عید کا آغاز میٹھی چیز کے ساتھ ہوتا ہے۔ ایسے میں شیرخرما سے بہتر اور افضل آغاز اور کیا ہوسکتا ہے؟

تاہم شیر خرما کوئی عام نہیں، بہت ہی خاص، لذیذ اور غذائیت سے بھرپور میٹھا ہے۔ آئیے ہم آپ کو اس شاہی میٹھے کے بارے میں چند دلچسپ حقائق سے آگاہ کریں:

شیر خرما کی ابتدا وسطی ایشیا میں ہوئی۔

شیر خرما فارسی زبان کا لفظ ہے۔ شِیر فارسی میں دودھ کو اور خرما کھجور کو کہتے ہیں۔ …
اس ڈش کا اصل قوام دودھ اور کھجور سے تیار ہوتا ہے۔
شیر خرما کو مغل بادشاہوں نے اپنے ہمراہ برصغیر میں متعارف کروایا۔

شیر خرما گرم یا ٹھنڈا پیش کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts