خریدنے و بیچنے سے قبل قیمتیں جان لیں؛ اماراتی درہم و سعودی ریال کے ریٹس کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ہفتہ 21 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے درہم کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جہاں خریداری کی قیمت 77.25 روپے تک جا پہنچی جبکہ فروخت کی قیمت 77.98 روپے رہی۔

دوسری جانب سعودی ریال کی قدر مستحکم رہی۔ خریداری کا ریٹ 75.59 روپے اور فروخت کا ریٹ 76.14 روپے پر برقرار رہا۔ حج کے ایام اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بڑھتی ترسیلات کے باعث ریال کی مانگ بدستور قائم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی ترسیلات زر 34.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔

صرف مئی 2025 میں ترسیلات زر 3.69 ارب ڈالر رہیں، جو اپریل کے مقابلے میں 16 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں نے مئی کے مہینے میں 754.2 ملین ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں، جس نے اسے سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ذریعہ بنا دیا۔

ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں یہ غیر معمولی اضافہ پاکستانی معیشت کے لیے نہایت مثبت اشارہ ہے، جو نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دے رہا ہے بلکہ روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Posts