پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 774 روپے کی سطح پر ہے، یہ نرخ کل سہہ پہر تین بجت تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ کا اعلان کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز فی تولہ 24 قیراط سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 515 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے میں دستیاب ہے۔
مزید برآں 10 گرام 22 قیراط سونا 3 ہزار 222 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 774 روپے تک جا پہنچا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا جہاں فی اونس سونا 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 371 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں چاندی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ فی تولہ 24 قیراط چاندی 108 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 121 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 3 ہزار 533 روپے میں دستیاب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی کی قیمت 1اعشاریہ 08 ڈالر بڑھ کر 38اعشاریہ 88 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی مارکیٹ میں دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








