کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب کا اہتمام کیا جارہا تھا کہ اچانک اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں تقریب میں شریک 30 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈی جی خان اور ملتان میں مزید علاج کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔