کوریا کی مشہور سیلیبرٹی جوڑی رشتہ ازدواج میں بندھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوریا کی مشہور سیلیبرٹی جوڑی رشتہ ازدواج میں بندھ گئی
کوریا کی مشہور سیلیبرٹی جوڑی رشتہ ازدواج میں بندھ گئی

کوریا کی مشہور سیلیبرٹی جوڑی ہیون بن اور سون یہ جن نے شادی کرلی۔

حال ہی میں فیملی تقریب کے دوران دونوں اداکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی خوبصورت تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

غیر ملکی ایجنسی نے اُن کی شادی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ دونوں اداکاروں کی شادی کورونا کی وجہ سے قریبی لوگوں کے درمیان ہوئی، جس کی خوبصورت تصاویر ہم آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاروں کو زندگی کی نئی شروعات پر بہت ساری دعائیں اور نیک تمنائیں دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کی شوبز ستاروں پر تنقید، منیب بٹ مقابلے میں آگئے

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی سیریز کریش لینڈنگ آن یو میں بطور ہیرو اور ہیرئن دونوں اداکار ساتھ نظر آئے تھے بعدزاں انہوں نے 2021 میں عوامی سطح پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts