حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا
حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا

ملک میں عالمی وبا کورونا سے نمٹنے اور پالیسیاں بنانے کے لیے تشکیل دیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ختم کردیا گیا جبکہ تمام ذمہ داریاں محکمہ صحت کے سپرد کردی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آخری دن ہے، ملک میں کورونا کیسز کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اور ویکسی نیشن کی شرح میں بھی مجموعی طور پر ضافہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کو سونپی جارہی ہیں بعدازاں انہوں نے کہا کہ 2 سال تک این سی اوسی کی سربراہی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 244 نئے کیسز رپورٹ 6 مزید شہری جاں بحق

اسد عمرنے کہا کہ اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس بے مثال چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ایک پاکستانی کے طور پر مجھے فخر ہے کہ عالمی ایجنسیوں اور شخصیات کی جانب سے پاکستان کو کورونا پالیسی کے لیے دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کے طور پر سراہا گیا۔

Related Posts