فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا اعزاز، سعودی عرب نے کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے نواز دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب
(فوٹو: آن لائن)

دورہ سعودی عرب کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسز نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ سعودی عرب نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنس سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے موقعے پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین علاقائی سکیورٹی، دفاعی تعاون اور اسٹرٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال اور پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ برادرانہ اور گہرے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے شاہی فرمان کے تحت فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس  سے نوازا گیا۔ کنگ عبدالعزیز میڈل سعودی عرب کا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ہے جو آرمی چیف کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کا اعتراف ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون، اسٹرٹیجک ہم آہنگی میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کلیدی کردار کا اعتراف ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون، اور علاقائی امن و استحکام کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔

Related Posts