سعودی حکومت کا غیر ملکی ملازمین کی شرح 25فیصد پر لانیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی حکومت کا غیر ملکی ملازمین کی شرح 25فیصد پر لانیکا فیصلہ
سعودی حکومت کا غیر ملکی ملازمین کی شرح 25فیصد پر لانیکا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی ملازمین کی شرح 25 فیصد پر لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کثیر تعداد میں مقامی آبادی کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دنیا بھر سے سعودی عرب جا کر ملازمت کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے نام سے شرحِ ملازمت کا نیا پلان متعارف کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گوانتاناموبے کے آغاز کو 20سال مکمل، امریکی سینیٹر کا اظہارِ مذمت

نئے شرحِ ملازمت پلان سعودائزیشن کے تحت مقامی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینے پر توجہ دی جائے گی۔ سعودی حکومت نے توانائی کے شعبے میں 75 فیصد سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

توانائی کے شعبے میں غیر ملکی ملازمتوں کی شرح 25 فیصد پر لا کر باقی ماندہ ملازمین کو فارغ کرکے متبادل کے طور پر سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بڑا اعلان کردیا۔

وزیرِ توانائی کے اعلان کے مطابق توانائی کے شعبے میں 2030 تک 75فیصد سعودی شہری بھرتی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ریاست توانائی کی مالک ہے۔ سعودی نوجوان نسل ویژن 2030 کو کامیاب بنائے گی۔

Related Posts