فٹ بال کے بین الاقوامی ادارے گلوبل سوکر ونچرز (جی ایس وی) نے ماہرہ خان اور احد رضا میر کو پاکستان کیلئے دُنیا بھر میں فٹبال کا سفیر مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز ستاروں نے فٹبال کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ماہرہ خان اور احد رضا میر کے علاوہ ماڈل مشک کلیم اور اداکار بلال اشرف بھی فٹ بال کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
طلاق کی افواہیں، علیزے گبول کی زوریز ملک سے علیحدگی پر وضاحت
سوشل میڈیا پر شوبز کے ستاروں نے فٹ بال کا سفیر بننے کے بعد اپنی تصاویر شیئر کیں جنہیں انسٹاگرام صارفین نے پسند کرتے ہوئے ملک بھر میں فٹبال کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعض مداحوں نے مختلف تجاویز سے بھی نوازا۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








