اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس 85 ہزار کی سطح عبور کرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ریکارڈ تیزی رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 85 ہزار پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پی ایس ایکس میں 197 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 83729 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔اس کے بعد بھی شیئرز کے کاروبار میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں معاشی بہتری کے سبب گزشتہ ہفتے ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، پی ایس ایکس میں تیزی کی سطح 276 پوائنٹس کو چھو گئی جس سے 100 انڈیکس 83808 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔

پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1515 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 85000پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرکے 85047پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم اس کے بعد کاروبار میں مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا اور آج کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Related Posts