خلیجی ملک کویت نے بالآخر 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 19 سال سے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔یہ فیصلہ 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی پابندی کے بعد کیا گیا ہے۔
پابندی کے خاتمے سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے نئے مواقع ملیں گے جبکہ کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتیں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانیوں کو ویزوں کے لیے طویل انتظار کی کوفت نہیں اُٹھانی پڑے گی۔
یہ ویزے اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فوکل پرسن نے مزید کہا کہ کویت میں روزگار ملنے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








