راولپنڈی (سید محمد یاسین ھاشمی ) شہر میں روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اہل راولپنڈی کا جینا مشکل کر دیا ہے پولیس نے شہر جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا ہے روزانہ کی بنیاد پر قتل ڈکیتیاں قبضہ مافیا سمیت منشیات فروش متحرک ہوچکےہیں ۔
تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے پنڈورا سے محنت مزدوری کرنے والے مزدور سید زمین حسن کے 12سالہ بیٹے سید نور حسن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے سید زمین حسن کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا گورنمنٹ مدرسہ حالیہ اسلامیہ ہائی سکول پنڈورا میں پانچویں کلاس میں پڑھتا ہے ۔
مورخہ 20-20-2020 صبح سات بجے سکول کےلئے گھر سے نکلا شام تک گھر نہ آیا پھر ہم سکول گئے تو سکول ماسٹر نے کہ آج سید نور حسن سکول نہیں آیا جبکہ ہم نے سپنے طورپر بہت تلاش کیا لیکن تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ۔
میری کسی کےساتھ کوئی دشمنی نہیں ، میری پولیس کے احکامِ بالا سے گزارش ہے کہ مجھے میرا بچہ ڈھونڈ کر دیں جبکہ ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بہت زیادہ خواری کا سامنے کیا اور اپنی حیثیت کے مطابق پیسے بھی دیئے کیوں کہ بنا پیسوں کے کسی بھی مقدمے کا اندراج نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








