اپنے ہاتھوں سے 9سالہ بیٹا قتل کرکے لاش کے پاس بیٹھی ماں کا اعترافِ جرم

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں اپنے ہاتھوں سے 9سالہ بیٹا قتل کرکے لاش کے پاس بیٹھی ماں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ بھارتی خاتون سپرابھا کا کہنا ہے کہ مقتول بیٹے نے پڑھائی چھوڑ کر چوری شروع کردی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپرابھا نے بیٹے کی نافرمانی اور بدتمیزی سے تنگ آ کر اس کا گلا گھونٹ دیا جبکہ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر اگرتلہ کے علاقے جے نگر میں پیش آیا۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بیٹے کی لاش کے پاس بیٹھی تھی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں تعمیراتی جگہ پر محنت مزدوری کرتی ہوں۔ شوہر لاپتہ ہوگیا جبکہ بیٹی کی شادی ہوچکی ہے۔ میں اپنے بیٹے راجدیپ کی مسلسل بدتمیزی سے پریشان تھی۔

اپنے ہی بیٹے کی قاتل سپرابھا نے کہا کہ 9 سالہ راجدیپ نے پیسے چوری کیے اور پڑھائی چھوڑ دی۔ اس کی حرکتوں کے باعث کوئی کام پر رکھنے کو تیار نہیں تھا۔ میں نے اپنے بیٹے کو خود قتل کیا اور اب جیل جانے کو تیار ہوں۔ پولییس نے خاتون کے گھر سے مبینہ آلہ قتل برآمد کرلیا۔

Related Posts