ویڈیو: خواتین کیلئے مخصوص ٹرین میں مرد گھس گئے، لیڈی پولیس کی تھپڑوں کی برسات

تازہ ترین

تازہ ترین

لیڈی پولیس
(فوٹو: بھارتی میڈیا)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مردوں کو خواتین کیلئے مخصوص ٹرین میں گھسے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں لیڈی پولیس نے تھپڑوں کی برسات کے بعد باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ایک ٹرین میں پیش آیا، جس کی ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی، تاہم تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ رواں برس نہیں بلکہ گزشتہ برس اکتوبر کے دوران بھارتی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا اور خواتین پولیس کے ساتھ ساتھ بھارتی خواتین مسافروں نے بھی مردوں کو تھپڑوں کا نشانہ بنایا۔

تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر پوسٹ کی گئی تو اسے ہزاروں افراد نے دیکھا، 500سے زائد تبصرے کیے گئے اور 34ہزار سے زائد مرتبہ لائیک بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کے ویوز 1.4ملین سے بھی تجاوز کرچکے ہیں۔

ہوا کیا تھا؟

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2010 کا ہے جب دہلی میٹرو کی خواتین کیلئے مختص کوچ میں کچھ مرد سوار ہوگئے، جس پر میٹرو پولیس (جس میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں) نے انہیں کوچ سے باہر نکالا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے ایک ایک مرد کو تھپڑ مار کر باہر نکالا۔

کچھ خواتین مسافروں نے بھی ان مردوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرد مسافروں نے لیڈیز کوچ کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی کی تھی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے سختی کا مظاہرہ کیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو شیئر کرنے والے افراد اس سے بے خبر ہیں کہ یہ واقعہ کتنا پرانا ہے۔

Related Posts