ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں، ایک شوہر اور 2 بوائے فرینڈز کی محبت بھری داستان سنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔ خاتون امریکی شہری اور مصنفہ ہے جس کی کہانی نے روایتی ازدواجی تعلقات کے متعلق نئی بحث کو جنم دے دیا۔ 53سالہ مولی نے شوہر کے علاوہ 2 بوائے فرینڈز سے بھی ازدواجی تعلقات کا اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت مشرقی ممالک میں کسی خاتون کیلئے ایک سے زائد مردوں سے تعلقات کا کوئی تصور نہیں جبکہ مغربی معاشروں میں شادی سے بھاگنے کے رجحان نے اس لیے تقویت پکڑی کیونکہ وہاں کسی رشتے کی پابندیوں کا سامنا کرنے کی بجائے ذاتی آزادی کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق مولی روڈن ونٹرز نے انکشاف کیا کہ وہ کثیر ازدواجی تعلق کے ذریعے نہ صرف اپنی زندگی کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوئی بلکہ ان کی زندگیاں مزید امیر اور متوازن بن گئیں۔ 53سالہ خاتون نے اپنے شوہر سے 26سال قبل شادی کی جس سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔
مولی نے بتایا کہ ان کے بچوں کی عمریں 20 اور 23سال ہیں اور 16سال قبل انہوں نے اپنی شادی کو اوپن میرج میں بدلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شادی کے 10 سال بعد جو ہوا وہ سب کچھ بدل کر رکھ دینے والا تھا۔ ایک رات میں ایک بار میں ایک دوست کے ساتھ گئی اور وہاں کسی سے ملاقات ہوئی۔
خاتون نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد مجھے کسی کی جانب کشش محسوس ہوئی۔ جس پر میں نے اپنے شوہر کو بتایا تو اس نے کہا کہ اس کے ساتھ تعلقات قائم کرنا چاہو تو کرسکتی ہو۔ وہاں سے ہم نے اوپن میرج کا فیصلہ کیا۔ یہ راستہ مشکل تھا، لیکن ہمارا باہمی رشتہ آج بھی مضبوط ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








