ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، کراچی پہنچ گیا ہوں، جلسہ تو ہوگا۔سہیل آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سہیل آفریدی
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، حیدر آباد سے کراچی واپسی پر راستے میں جگہ جگہ رکاوٹیں ڈالی گئیں، کراچی پہنچ گیا ہوں۔ جلسہ تو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے کراچی پہنچ کر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مجھے جگہ جگہ رکاوٹوں کے باعث کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7گھنٹے لگ گئے۔ ہمارا راستہ روکا گیا اور ہمیں مجبوراً ویران راستوں سے گزرنا پڑا۔

ویڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ میں کراچی پہنچ گیا ہوں۔ تحریکِ انصاف کا جلسہ تو ہوگا۔

اس سے قبل ڈی سی ایسٹ نے پی ٹی آئی کو باغِ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی، تاہم پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا۔ کراچی اور سندھ کی پی ٹی آئی قیادت جلسے کے انتظام و انصرام کیلئے سہیل آفریدی کے شانہ بشانہ ہے۔

باغِ جناح میں جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں، بشمول حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف قیادت کی جانب سے گیٹ پر جلسہ کرنے کے اعلان پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts