پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی اسپیڈو بس پر سوار ہونے کی کوشش کرنے والی لڑکی کو دھکے دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے تشدد کرنے والے ملازم کے خلاف سخت ایکشن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے تشدد کرنے والے ملازم کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے ملازم کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خواتین کے حقوق کے تحفظ کو اپنی ریڈ لائن قرار دے چکی ہیں۔ حکومت پنجاب کا ماننا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں قائم صوبائی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ کسی مسافر کے ساتھ بدتمیزی قابل برداشت نہیں۔ گرم دماغ افراد کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
حکومتِ پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس معصوم بچی پر تشدد کرنے والے اس درندے کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے@MaryamNSharif pic.twitter.com/Keizhrgc0N
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) April 20, 2026
خیال رہے کہ حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملازم بس پر سوار ہونے کی کوشش کرنے والی لڑکی کو بار بار دھکے دئیے اور انسانیت سوز تشدد کیا۔ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ عوام کی سہولت کیلئے ہے۔ ان کو تکلیف دینے کیلئے نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








