لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سخت سیکورٹی میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پیش ہو ئے جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی رہائش زمان پارک کے گیٹ نمبر ون سے ہائیکورٹ لے جانے کیلئے کلئیر کروایا گیا، اس دوران کارکنوں نے حصار بنا کر انہیں روانہ کیا، کینال روڈ پر تمام ٹریفک کو روک کر سابق وزیر اعظم کے لئے راستہ محفوظ بنایا گیا۔
عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے،پی ٹی آئی چیئرمین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات اُٹھائے گئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، ہمیشہ عدالت نے جب بھی بلایا پیش ہوا، سکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے،آج عدالت میں پیش ہو رہا ہوں، جیل بھرو تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سربراہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
جسٹس علی بابر نجفی نے دوران سماعتاستفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہے، جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا وہ احاطہ عدالت میں موجود ہیں، معزز جج نے کہا کہ اُنہیں کورٹ میں آنا ہو گا، عدالت میں درخواست گزار کو پیش ہونے سے کس نے روکا ہے؟، وکیل نے کہا کسی نے روکا نہیں مگر سکیورٹی اہلکار تعاون نہیں کر رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








