بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اداکارہ کیارا ایڈوانی کے عروسی لباس سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔
7 فروری کے روز جیسلمیر کے عالیشان ہوٹل سوریا گڑھ پیلس میں کیارا ایڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں دلہن کے عروسی لباس کی ہر طرف دھوم تھی۔
کیارا ایڈوانی کا شادی کا لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا کہ کیارا کے عروسی لباس کو 200 کاریگروں نے 6700 گھنٹوں کی محنت سے تیار کیا۔
منیش ملہوترا کی انسٹا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوبصورت عروسی جوڑے کے ساتھ تیار کی گئی خوبصورت ڈائمنڈ جیولری بھی منیش ملہوترا کلیکشن نے تیار کی تھی۔
مزید پڑھیں:فیکٹ چیک: کیا شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ نے 1000 کروڑ کا بزنس کرلیا؟
یاد رہے کہ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے شادی کے روز پنک کلر کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ کیارا کی گرین رنگ کی قیمتی ڈائمنڈ جیولری نے ان کی تیاری کو چار چاند لگادیے تھے، بالی ووڈ کی معروف جوڑی کے لئے ہر جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








