راولپنڈی میں بارش، آج ہونے والے میچ منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore Qalandars and Peshawar Zalmi match was canceled due to rain in Rawalpindi

پاکستان سپر لیگ 9 میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

پی ایس ایل کا 17 واں میچ منسوخ ہونے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی میں جاری پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے دوران دن کا دوسرا میچ بھی راولپنڈی میں مسلسل موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ شام 7 بجے شروع ہونا تھا جس میں ٹاس آدھا گھنٹہ پہلے ہونا تھا لیکن میدان میں پانی کی وجہ سے اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں پہنچیں اور ہوٹل میں ہی رہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مقبول کرکٹ لیگ پی ایس ایل نائن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاہم راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے شیڈول میچز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

Related Posts