کیا واقعی پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی لگنے والی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Malaysia mulls social media ban for under-16s
ONLINE

ملک میں سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں پیر کو قرارداد پر بحث شروع ہوگی جس کے بعد ملک میں سوشل میڈیا بند کرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں قرار داد پیش کی ہے جس میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جن میں فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد پر 4 مارچ کو سینیٹ کے اجلاس میں بحث ہو گی۔پی پی سینیٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی وکالت کرتے ہوئے “نوجوان نسل کو اس کے منفی اور تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے” کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک کی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے منافی اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ سینیٹر تنگی نے ان پلیٹ فارمز پر زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے کا الزام بھی لگایا اور ان کے “افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے” کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔

Related Posts