لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8)کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

مزید پڑھیں:لاہور قلندرز نے فخر زمان کے لئے بڑے انعام کا اعلان کردیا

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts