حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ
حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ

فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان کے قومی کرکٹر حسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے، فاسٹ بالر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے اور اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔

اس حوالے سے فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں، اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ اُن کی بڑی یادیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا اورلیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حسن علی نے پہلی بارپاکستان کیلیئے اپنا ڈیبیو میچ اگست 2016 میں انگلینڈ کیخلاف ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے

فاسٹ بالر حسن علی کے پاس ٹیسٹ کی سطح پر چھ وکٹوں کا بھی ریکارڈ ہے، جس میں نیوزی لینڈ کیخلاف نمبر ون بیٹنگ سائیڈ بھی شامل ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل حسن علی کو انگلینڈ 2017 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور فاسٹ بالر نے پاکستان کو چیمپیئن بنانے میں اہم کردار کیا تھا۔

Related Posts