اوگرا کا فیصلہ، گیس کی قیمتوں میں 68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

گیس کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں 68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا ہے جس سے گیس استعمال کرنے والے شہریوں کو 227 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی منظوری دی جس سے گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک جا پہنچی ہے۔ فیصلے کا اطلاق ایس این جی پی ایل صارفین پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا

گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو 2 سو 27 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹیڈ نے اوگرا سے گیس کی قیمت میں 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کردیا گیا، جس کے باعث سلنڈرکی قیمت 2 ہزار 758 روپے تک جا پہنچی۔

آج سے 2 روز قبل مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار758روپے 67 پیسے ہوگئی۔ ٓ

Related Posts