زمینوں پر قبضہ کرنے والا چین کے دورے پر؟ جانیں صدر زرداری کے وفد شامل متنازع شخص کون ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے چین کے سرکاری دورے پر ہیں جو 25 اپریل سے شروع ہو کر مئی کے ابتدائی دنوں تک جاری رہے گا۔ اس دورے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر علی حسن زہری (جنہیں علی حسن بروہی بھی کہا جاتا ہے) بھی وفد کا حصہ ہیں جن پر سرکاری اور نجی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے متعدد الزامات ہیں۔

علی حسن زہری کون ہیں؟

علی حسن زہری بلوچستان اسمبلی کے رکن (پی بی-21 حب ) ہیں اور پی پی پی کے سینئر نائب صدر بلوچستان بھی رہے ہیں۔ وہ بلوچستان میں زراعت و کوآپریٹو کے صوبائی وزیر رہے اور کچھ ماہ قبل کابینہ سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

No photo description available.

اصل نام علی حسن بروہی ہے جو سندھ کے ضلع نوابشاہ (شہید بینظیر آباد) سے تعلق رکھتے ہیں تاہم بعد میں زہری قبیلے سے منسلک ہو کر یہ نام اپنایا۔

وہ صدر آصف علی زرداری کے قریبی سیاسی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور بلوچستان میں پی پی پی کے ترجمان کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

الزامات کیا ہیں؟

سال 2020 میں سندھ حکومت کے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کراچی (فیاض عالم سولنگی) کی طرف سے اخبارات میں ایک پبلک نوٹس شائع کیا گیا تھا۔ اس میں علی حسن زہری (بروہی) کو انتہائی بدنام فرد قرار دیتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ انہوں نے تین ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری اور نجی زمین پر جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضہ کیا ہے۔ نوٹس میں ان کے خلاف مکمل انکوائری کا ذکر بھی تھا۔

مخالفین اور سوشل میڈیا صارفین اب بھی انہیں زرداری کا فرنٹ مین اور لینڈ مافیا سے منسلک قرار دیتے ہیں جبکہ زہری اور ان کے حامی ان الزامات کو سیاسی سازش قرار دیتے ہیں۔

فیس بک پوسٹ کا پس منظر

کراچی کے صحافی علی کیریو (Ali Keerio) نے اپنے فیس بک ہینڈل سے ایک پوسٹ کی جس میں صدر زرداری کے چین دورے میں علی حسن زہری کی شمولیت پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا گیا۔

پوسٹ میں لکھا کہ صدر آصف علی زرداری چین کے دورے پر پہنچ گئے اور وفد میں علی حسن زہری بھی شامل ہیں۔ وہ بلوچستان کے ایم پی اے اور سابق وزیر ہیں۔ سندھ حکومت کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق وہ بدنام زمانہ لینڈ گريبر ہیں۔اب دیکھتے ہیں چین کے دورے سے کیا نتائج نکلتے ہیں۔

صحافی علی کیریو نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تصاویر منسلک کی ہیں جس میں سے ایک میں صدر زرداری کے ساتھ زہری کو سبز دائرے میں نشان زد کیا گیا جبکہ دوسری میں ڈپٹی کمشنر کا نوٹس ہے جبکہ تیسری میں کسی ترقیاتی تقریب کی گروپ فوٹو ہے۔

صدر زرداری کا یہ دورہ پاکستان چین تعلقات، سی پیک، معاشی تعاون اور 75 سالہ سفارتی تعلقات کی یاد میں ہے۔ وہ چانگشا (ہونان) اور سانیا (ہینان) کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفد میں سندھ اور بلوچستان کے کئی رہنما شامل ہیں۔

Related Posts