ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب
ڈرامہ سیریل پری زاد کی نئی قسط مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کے ٹی وی سیریل پری زاد کی تازہ ترین قسط مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی، جاندار اداکاری اور شاندار اسکرپٹ نے کہانی کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

ڈرامے کا مرکزی کردار پری زادجیل سے رہائی اور خاندان سے دوبارہ ملاپ کے بعد امیر تاجر بن جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل باتیں مداحوں کو گزشتہ شب پیش کی گئی قسط کے متعلق زیادہ سے زیادہ بات کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میوزیکل آسکر سمجھے جانیوالے گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد عروج آفتاب کون ہیں؟

انوشے عباسی کی 28ویں سالگرہ سے قبل سرپرائز برتھ ڈے پارٹی

پری زاد کی بہن سے دوبارہ ملاقات

سعیدہ نامی کردار پری زاد کی بہن کا ہے جس سے ملاقات کے بعد پری زاد بے حد خوش نظر آتا ہے۔ بہن پری زاد کو آگاہ کرتی ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کا نام پری زاد کے نام پر پریزہ رکھا ہے۔

بہنوئی سے رقم کی واپسی

ایک طرف سعیدہ کا شوہر پری زاد کو اپنی شاعری فروخت کرکے ماضی میں دی گئی رقم واپس کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پری زاد وہ رقم لے کر اپنی بھانجی کو دے دیتا ہے۔

شوخی کے والد سے ملاقات

ماضی میں شوخی کے والد نے پری زاد سے مار پیٹ کی تھی جو اپنے برے سلوک پر پری زاد سے معذرت کرتا ہے۔ پری زاد اسے معاف کردیتا ہے۔

پیانو کا منظر

ایک پرانا پیانو خریدنے کیلئے پری زاد ایک دکان میں داخل ہوتا ہے جو وہ پہلے خریدنا چاہتا تھا۔ پھر اسے پتہ چلتا ہے کہ پیانو بک چکا ہے۔ پری زاد اور دکاندار کے مابین مکالمے بہت چابکدستی سے بنے گئے ہیں۔

اداکاری اور کاسٹنگ کاؤچ

جب کسی اداکار یا اداکارہ کو کام کیلئے جنسی طور پر لبھانے یا عزت کی قربانی دینے کا کہا جاتا ہے تو فیشن پرست دنیا اسے کاسٹنگ کاؤچ کا نام دیتی ہے۔ پری زاد کی دوست لبنیٰ اداکارہ بن چکی ہے جو دفتر آ کر بتاتی ہے کہ اسے کام کی شدید ضرورت ہے۔

لبنیٰ کہتی ہے کہ شوبز انڈسٹری بڑی عجیب ہے جہاں کاسٹنگ کاؤچ کلچر موجود ہے۔ یہ اداکارہ کام کیلئے لوگوں کو خوش نہیں کرسکتی کیونکہ وہ دوسروں کو صرف اداکاری کا چانس دینے پر خود کو تفریح کا سامان بناتے بناتے تنگ آچکی ہے۔ 

Related Posts