میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن لائسنسنگ سسٹم کا آغاز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت اب پنجاب بھر کے ڈاکٹروں کو رجسٹریشن یا لائسنس کے حصول کے لیے اسلام آباد کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ تمام سہولیات پی ایم ڈی سی لاہور دفتر میں فراہم کر دی گئی ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق یہ آن لائن نظام ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب درخواست گزاروں کو پورٹل پر مکمل رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ اصل سرٹیفکیٹس کورئیر کے ذریعے متعلقہ ڈاکٹروں تک پہنچائے جائیں گے۔

ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن سسٹم کو ملک بھر میں مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ جلد پشاور اور کراچی میں شروع کیا جائے گا، جبکہ تیسرا مرحلہ جامشورو اور بلوچستان میں، اور چوتھا مرحلہ ملتان میں متعارف کرایا جائے گا۔

یہ اقدام ڈاکٹروں اور طبی اداروں کے لیے سہولت، شفافیت اور جدید کاری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Related Posts