معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

لاہور: پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے‘ جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جارہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ احد رضا میر نے آف وائٹ رنگ کی شیر وانی پہن رکھی ہے اور احد رضا میر کی پوری فیملی بھی موجود ہے لیکن ابھی تک سجل علی اور ان کے گھر والوں کی کوئی تصویر وائرل نہیں ہوئی ہے۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی صاحب احد رضا میر اور سجل علی کا نکاح پڑھا رہے ہیں۔

جبکہ سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے سجل احد میر رکھ لیا ہے۔

Related Posts