ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ اقبال
ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا، عامر ڈپریشن میں چلے گئے تھے، بشریٰ اقبال

کراچی: مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ دانیہ ملک نے مرحوم کی نامناسب ویڈیوز لیک کی تھیں، جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بشریٰ اقبال نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اللہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا، ان شاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ اپیل عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامرنے سیشن جج شرقی کی عدالت میں دائر کی ہے۔ دعا عامر کے وکیل ضیا اعوان کا کہنا ہے کہ پہلے ایک مجسٹریٹ نے کہا بغیر پوسٹ مارٹم کے تدفین کردیں، پولیس نے بھی اعتراض نہیں کیا، پولیس کو شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی نہیں چاہتی تھی کہ عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم ہو، ہم ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن عدالت آئے ہیں، ایک ہی عدالت دو فیصلے نہیں کرسکتی، فیصلہ اہلخانہ کو سنے بغیر جلد بازی میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومتی کوششوں کی وجہ سے ڈ الر نیچے آیا، مفتاح اسماعیل

مزید برآں بشریٰ اقبال نے کہا کہ شرعی طور پر دانیہ شاہ کو خلع ہوچکی ہے، دانیہ اب عامرلیاقت کی بیوہ نہیں ہیں، ایف آئی اے میں اس گینگ کے خلاف درخواست دی ہے، کسی کی ذاتی ویڈیوز لیک کرنا نامناسب تھا۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت ڈپریشن میں چلے گئے تھے، دانیہ نے یہ خود مانا کہ ویڈیوز انہوں نے بنائی تھیں، دانیہ کے بیانات بدلتے رہتے ہیں اس کو سزا ملنی چاہیے۔

قبل ازیں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا، ان شاء اللہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا۔

Related Posts