دفاتر کے چکر ختم، زمین کا سارا ریکارڈ اب چند سیکنڈ میں، گھر بیٹھے معلومات حاصل کرنے کا طریقہ جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

زمین کا ریکارڈ حاصل کرنا عام آدمی کے لیے کبھی اتنا آسان نہیں تھا، مگر اب حکومت نے یہ سب عام آدمی کی دسترس میں دے دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ایک بڑی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے بعد صوبے کے شہریوں کو زمین کے ریکارڈ کے لیے نہ کسی دفتر کے چکر لگانے ہوں گے، نہ سفارش کی ضرورت پڑے گی اور نہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہونا پڑے گا۔ اب صرف چند سیکنڈ میں گھر بیٹھے اپنی زمین کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شہری آر او ڈی (ROD) پورٹل کے ذریعے بٹن کے ایک کلک پر اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، بغیر کسی رشوت، سفارش یا دفتر جانے کی زحمت کے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری بس ROD پورٹل پر جائیں: https://rod.pulse.gop.pk/

پنجاب حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ جس کی زمین، اسی کا قبضہ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور زمین کے ہر ریکارڈ کو محفوظ، شفاف اور قابلِ تصدیق بنایا جا رہا ہے تاکہ فراڈ کا ہر دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔

پنجاب میں زمین سے متعلق خدمات اب جدید، تیز رفتار اور عوام دوست واقعی ایک بڑا ریلیف ہیں۔

Related Posts