ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل جنوبی پاکستان پہنچنے کا خدشہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Volcano
(فوٹو: آن لائن)

ٹولوز وولکینک ایش ایڈوائزری سینٹر (وی اے اے سی) نے کہا ہے کہ ایتھوپیا کے شمال مشرقی علاقے میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل یمن اور عمان کے اوپر سے گزرتے ہوئے جنوبی پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال مشرق میں 800کلومیٹر دور واقع افار میں موجود ہیلی گوبی آتش فشاں اتوار کے روز پھٹ گیا اور کئی گھنٹوں تک لاوا اگلتا رہا، آتش فشاں پھٹنے کا یہ واقعہ 12ہزار سال میں پہلی بار پیش آیا تھا۔

متاثرہ علاقے میں آتش فشاں پھٹنے سے پیدا ہونے والے دھویں کے گہرے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور 14کلومیٹر تک پھیل گئے جو قریبی دیہاتوں کو لپیٹ میں لیتے ہوئے بحیرہ عرب کی جانب بڑھے۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ راکھ کے بادل اس علاقے سے گزرتے ہوئے 50 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوں گے، تاہم بادلوں کے اثرات آج گوادر سے 60 ناٹیکل میل جنوب میں دیکھے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کو وارننگ جاری کردی گئی ہے جو تاحال برقرار ہے۔

 ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کا کہنا تھا کہ راکھ کے بادلون کے اثرات کراچی کے باسیوں کو محسوس نہیں ہوں گے بلکہ یہ بحیرہ عرب کے اوپر سے گزریں گے۔ اس کا تخمینہ کل رات سے لگا لیا گیا ہے، تاہم اس کے اثرات بحیرہ عرب، عمان اور ممبئی میں محسوس کیے جائیں گے۔

Related Posts