حکومت گھریلو صارفین کو بجلی کے 500یونٹ تک سبسڈی دے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو بجلی کے بلوں میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت کو گھریلو صارفین کے لیے 500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دے دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز شامل کرنے کے خلاف اظہر صدیق اور دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے گھریلو صارفین کو 500 یونٹس تک سبسڈی دینے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:عالمی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز

عدالت نے وفاقی حکومت کو سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts