کراچی: پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ منگل 7فروری کو پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کنٹونمنٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ سابق صدر کو ملیر کینٹ کے گیٹ 5 کے قریب واقع فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جنرل پرویز مشرف، جو 2016 میں سفری پابندی کے خاتمے کے بعد علاج کے لیے پاکستان سے چلے گئے تھے، طویل علالت کے بعد اتوار کو 79 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
سینئر عہدیدار جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کی میت پیر کو وطن واپس لائی جائے گی، جس کی تدفین دن کے آخر میں متوقع ہے۔
پرویز مشرف نے 1999 میں اقتدار سنبھالا اور جب امریکہ پر 9/11 کے حملے ہوئے تو وہ بیک وقت پاکستان کے آرمی چیف، چیف ایگزیکٹو اور صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھے جسے Amyloidosis کہا جاتا تھا۔
اتوار کے روز آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے افسوسناک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
نواز شریف نے ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:ترکیہ میں زلزلہ، وزیراعظم کا نقصانات پر رنج و افسوس کا اظہار
صدر مملکت نے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








