اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن مراکز کی فہرست جاری کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

corona claims more 7 lives in pakistan

ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوانے کے خواہش مند افراد قائدِ اعظم انٹرنیشنل ہسپتال، گولڑہ موڑ اور سیکٹر جی 8 کے این آئی آر ایم ہسپتال سے ویکسین لگوا سکیں گے۔

حکومت کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر قائم اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، آئی ایچ آئی ٹی سی مہران جیجا اور سہالہ، ترلائی اور بارہ کہو کے علاقوں میں آر ایچ سی مراکز سے بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

فہرست کے مطابق سی ایچ سی شاہ اللہ دتہ، بی ایچ یو جگیوٹ، روات اور بھکر کے علاوہ ہمک کے علاقے میں قائم ڈسپنسری کو بھی کورونا ویکسینیشن سینٹر بنا دیا گیا۔ پمز ہسپتال، سیکٹر جی 8 سے بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی۔

اسلام آباد کے شہری سیکٹر ایف 10 میں معروف ہسپتال، سیکٹر جی 6 میں پولی کلینک ہسپتال، چل شہزاد کے علاقے میں فیڈرل جنرل ہسپتال، سیکٹر جی 6 میں سی ڈی اے ہسپتال اور سیکٹر جی 9 میں سی ڈی اے میڈیکل سینٹر سے بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا 24 مسافروں کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئیں

Related Posts