آئندہ ماہ 27مارچ کو آسکر ایوارڈز کی 94ویں تقسیمِ اعزازات کی تقریب منعقد ہوگی جس کے امیدوار سامنے آگئے، سینما اسکرین پر اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ستاروں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
بہترین فلموں، ہدایت کاروں، اداکاروں اور فلم نگاروں کو آسکر ایوارڈز دئیے جائیں گے جس کیلئے نامزدگیوں کی فہرست سامنے آگئی۔ مختلف کیٹگریز کے تحت اعزازات کے امیدواروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
بہترین فلم ساز
بیل فاسٹ کیلئے لاؤرا بروک، کینیتھ برناگ، بیکا کوواکک اور تمار تھومس
کوڈا کیلئے فلپ روزلیٹ، فیبریس گیانفرمی اور پیٹرک واچسبرگر
ڈونٹ لُک اپ کیلئے ایڈم مکے اور کیون میسک
ڈرائیو مائی کار کیلئے ٹیروہیسا یماٹو
ڈیون کیلئے میری پیرنٹ، ڈینس ولینیوو اور کیل بوئٹر
کنگ رچرڈ کیلئے ٹم وائٹ، ٹریور وائٹ اور ول اسمتھ
لیکورس پیزا کیلئے سارہ مرفی، ایڈم سومنر اور پاؤل تھومس اینڈرسن
نائٹ میئر ایلی کیلئے گلرمو ڈیل تورو، جے مائلز ڈیل اور بریڈلے کوپر
دی پاور آف دی ڈاگ کیلئے جین کیمپین، تانیہ سیگھہاچین، امیلی شرمن، ایان کیننگ اور راجر فراپیئر
ویٹ سائیڈ اسٹوری کیلئے اسٹیون سپیلبرگ اور کرسٹی ماکوسکو کریگر
علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو کیلئے پسوڑی گا کر سامعین کو مسحور کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








